پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 9 فروری 1951
پہلی مردم شماری
پاکستان میں پہلی مردم شماری 9 سے 28 فروری 1951ء تک کروائی گئی تھی جس کے مطابق کل آبادی 7 کروڑ ، 56 لاکھ ، 42 ہزار نفوس یا 75.642.000 یا ساڑھے 75 ملئین افراد پر مشتمل تھی۔
اس پہلی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں مسلمانوں کا تناسب 86 فیصد تھا اور شرح خواندگی صرف 14 فیصد تھی۔ پاکستان ، اس وقت دنیا کی چھٹی جبکہ سب سے بڑی اسلامی مملکت تھی جو مغربی پاکستان اور مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) پر مشتمل تھی۔ دونوں خطوں کی آبادی کا تناسب حسب ذیل تھا:
- مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) کی کل آبادی 4 کروڑ ، 42 لاکھ ، 63 ہزار یعنی 44.263.000 (44 ملئین) نفوس پر مشتمل تھی جو کل آبادی کا 56 فیصد تھا۔
- مغربی پاکستان یا موجودہ پاکستان کی کل آبادی 3 کروڑ ، 37 لاکھ ، 40 ہزار یعنی 33.740.000 (یا پونے 34 ملئین) افراد پر مشتمل تھی جو کل آبادی کا 44 فیصد بنتا تھا۔
2021ء میں پاکستان ، اپنی 22 کروڑ کی آبادی کے ساتھ دنیا کا ایک بار پھر چھٹا بڑا ملک بن چکا ہے جبکہ بنگلہ دیش ، 17 کروڑ کی آبادی کے ساتھ 8واں بڑا ملک ہے۔ 1985ء تک پاکستان کی آبادی بنگلہ دیش سے کم تھی لیکن اس کے بعد اتنا بے ہنگم اضافہ ہوا کہ پاکستان کی آبادی جو کبھی بنگلہ دیش سے ایک کروڑ کم ہوتی تھی ، اب تقریباً پانچ کروڑ زیادہ ہو چکی ہے۔ اگر دونوں ممالک متحد رہتے تو چین اور بھارت کے بعد دنیا میں آبادی کے لحاظ سے تیسرا بڑا ملک ہوتے۔ اگر ہندوستان متحد رہتا تو دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہوتا۔

First Census in Pakistan
Friday, 9 February 1951
According to the first census in Pakistan on February 9, 1951, the total population was 75.842.000..
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
22-11-1971: مشرقی پاکستان پر بھارتی حملہ
10-07-2018: پاکستان کا بجٹ 2018ء
08-09-1985: آٹھویں آئینی ترمیم: صدر کے آمرانہ اختیارات