پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعرات 23 اکتوبر 1952
کرنافلی پیپر ملز

پاکستان کی اکلوتی پیپر مل
مشرقی پاکستان میں تھی
پاکستان کی اکلوتی پیپر ملز ، سابقہ مشرقی پاکستان میں قائم ہوئی تھی۔۔!
کرنافلی پیپر ملز لمیٹڈ کے نام سے 23 اکتوبر 1952ء کو قائم ہونے والی کاغذ سازی کی یہ عظیم صنعت اس دور کے ساڑھے سات کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہوئی۔ اس پیپر ملز کا سنگ بنیاد ، جولائی 1951ء میں پاکستان انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ نے وؤلڈ بینک کے تعاون سے کیا اور 1953ء میں پروڈکشن شروع ہو گئی تھی۔
یہ اکلوتی پیپز ملز تھی جو مشرقی اور مغربی پاکستان کی کاغذی ضروریات پوری کرتی تھی۔ سقوطِ ڈھاکہ کے بعد موجودہ پاکستان میں کاغذ کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی اور پاکستان کو دیگر مصنوعات کی طرح اپنی ضروریات کا کاغذ بھی درآمد کرنا پڑا تھا۔

Karnaphuli Paper Mills
Thursday, 23 October 1952
Pakistan's only paper mill was established in Karnaphuli, East Pakistan (now Bangladesh)..
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
27-07-1957: نیپ (نیشنل عوامی پارٹی) کا قیام
16-12-1971: سقوط مشرقی پاکستان
07-11-1981: جسٹس انوارالحق کے لیے شرمندگی