پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
بدھ 13 مئی 2020ء
پاکستان کے قرضہ جات 2020

پاکستان تحریک انصاف کے صرف پونے دو سالہ دور حکومت میں پاکستان کے ملکی و غیر ملکی قرضوں میں 12ہزار 941 ارب (1نیل ، 29کھرب ، 41ارب یا 12.941.000.000.000) روپے کا ریکارڈ توڑ اضافہ ہوا ہے جو اس وقت یعنی 13 مئی 2020ء تک کل 42 ہزار 820 ارب (4 نیل ، 28 کھرب ، 20 ارب یا 42.820.000.000.000) روپے تک پہنچ چکا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے دس سالہ ادوار حکومت میں یعنی 2008ء سے 2018ء تک مجموعی طور پر 23 ہزار761 ارب (2نیل ، 37کھرب ، 61ارب یا 23.761.000.000.000) روپے قرضے لیے گئے تھے جن میں سے نون لیگ نے 2018ء تک اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں 15ہزار 561 ارب (1نیل ، 55کھرب ، 61ارب یا 15.561.000.000.000) روپے اور پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2008ء تک پانچ برسوں میں 8 ہزار 200 ارب (82 کھرب یا 8.200.000.000.000 ) روپے قرضہ لیا تھا۔
یاد رہے کہ جنرل پرویز مشرف کے نو سالہ دور حکومت میں یعنی 1999ء سے 2008ء تک ، 3 ہزار 200 ارب (32 کھرب یا 3.200.000.000.000) روپے قرض لیا گیا تھا جو اس ریکارڈ مغربی ممالک کی فوجی اور اقتصادی امداد کے علاوہ تھا جو پاکستان کو اس دور میں ملی تھی۔
پاکستان کے قرضہ جات 2020
حکومت | مدت | کل قرضے (روپوں میں) | کل رقم (روپوں میں) |
---|---|---|---|
پاکستان | کل قرضہ | 4 نیل ، 28 کھرب ، 20 ارب | 42.820.000.000.000 |
تحریک انصاف | 2018-20 | 1نیل ، 29کھرب ، 41ارب | 12.941.000.000.000 |
نون لیگ | 1913-18 | 1نیل ، 55کھرب ، 61ارب | 15.561.000.000.000 |
پیپلز پارٹی | 2008-13 | 82 کھرب | 8.200.000.000.000 |
مشرف دور |
1999-2008 | 32 کھرب | 3.200.000.000.000 |

Economy of Pakistan in 2020
Wednesday, 13 May 2020
Pakistan Debt increased to Rs. 42.820.000.000.000 on May 13, 2020..!
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
27-04-2022: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری
17-01-1951: آرمی چیف جنرل محمد ایوب خان
13-05-2019: چھبیسویں آئینی ترمیم: کے پی اسمبلی کی نشستیں