PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Tuesday, 15 October 2024, Day: 289, Week: 42

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

سوموار ، 7 دسمبر 1970

بھٹو کے 1970ء میں انتخابی نتائج

بھٹو کے 1970ء میں انتخابی نتائج
ذوالفقار علی بھٹوؒ ، پاکستان کے پہلے منتخب حکمران تھے

ذوالفقار علی بھٹوؒ ، پاکستان کی تاریخ کے پہلے منتخب حکمران تھے۔۔!

پاکستان کا قیام 1945/46ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں عمل میں آیا تھا جو متحدہ ہندوستان کا آخری الیکشن تھا۔ ان انتخابات میں عام لوگوں کو وؤٹ دینے کا حق حاصل نہیں تھا بلکہ صرف صاحبِ جائیداد لوگ ہی وؤٹ دے سکتے تھے۔

یہ انتخابات، آل انڈیا مسلم لیگ نے حکومت سازی کے لیے نہیں بلکہ قیامِ پاکستان کے لیے لڑے تھے اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے مختص سو فیصدی سیٹیں جیتیں تھیں جن کی مرکزی دستور ساز اسمبلی میں 102 کے ایوان میں کل تعداد 30 تھی۔

اس کے علاوہ ہندو آبادی کی اکثریت اور پاکستان کے بارے میں غیر مبہم مستقبل کی وجہ سے کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ مسلم لیگ ایک آزاد ملک میں حکومت بنانے جارہی ہے۔ یہ تاریخی انتخابات ، پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کرگئے تھے اور قائداعظمؒ ، مسلمانوں کے لیڈر قرار پائے تھے۔

پاکستان کی پہلی اسمبلی ، ہندوستانی تھی؟

1945/46ء کے انتخابات میں قائد اعظمؒ ، ممبئی کے ایک حلقے سے جیتے تھے جبکہ ان کے منتخب وزیراعظم ، نوابزادہ لیاقت علی خان ، یو پی کے ایک حلقے سے منتخب ہوئے تھے۔ ان دونوں کو پاکستان کی پہلی پارلیمنٹ نے منتخب کیا تھا جس کے کل 69 ممبران ، پورے برصغیر سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی میں ارکان کی نمائندگی ، مقامی سے زیادہ ہندوستانی تھی۔

قیام پاکستان کے بعد بانی پاکستان ، قائداعظم محمدعلی جناحؒ نے گورنر جنرل کا عہدہ سنبھالا تھا جو برطانوی پارلیمنٹ کے ایک قانون کے تحت تخلیق ہوا تھا اور ان کی نامزدگی ، تاجدار برطانیہ کے حکم پر ہوئی تھی۔ انھوں نے اپنی مرضی کا وزیراعظم اور کابینہ تشکیل دی تھی جس کے بیشتر ارکان غیر منتخب اور نامزد تھے۔ یہ سلسلہ بغیر انتخابات کے 1970ء تک چلتا رہا تھا۔

بھٹو کا ناقابل شکست اعزاز

7 دسمبر 1970ء کو جب پاکستان (جس میں اسوقت بنگلہ دیش بھی شامل تھا) میں ایک وؤٹ ایک شخص کی بنیاد پر پہلے عام انتخابات ہوئے تو ذوالفقار علی بھٹوؒ ، ایک سیاسی پارٹی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ، قائد اور چیئرمین تھے اور انھوں نے انتخابات ، حکومت سازی کے لیے لڑے تھے۔ ان کی پارٹی نے موجودہ پاکستان میں بھاری اکثریت حاصل کی تھی جہاں انھیں حکومت بنانے اور پہلا منتخب اور عوامی حکمران ہونے کا ناقابل شکست اعزاز بھی حاصل ہوا تھا۔

بھٹو پر ایک احمقانہ اعتراض

بھٹو کے ناقدین یہ احمقانہ اعتراض ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں کہ متحدہ پاکستان میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ مجیب الرحمان کو حکومت سازی کا حق تھا کیونکہ ان کی پارٹی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی ثابت ہوئی تھی۔ وہ، اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے کہ مجیب الرحمان کی موجودہ یا اصل پاکستان میں کوئی نمائندگی نہیں تھی۔ اگر وہ پاکستان میں رہتے تو بلا شبہ ، حکومت کرنے کا حق انھی کا تھا لیکن اس سے یہ حقیقت نہیں بدلتی کہ بھٹو ، عوام کے وؤٹ کی طاقت سے سربراہ حکومت بنے اور کسی چوردروازے ، غنڈہ گردی ، بدمعاشی یا کسی کی مہربانی سے حکومت میں نہیں آئے تھے۔

جب بھٹو ایک حلقے سے ہارے

بھٹو صاحب نے 1970ء کے انتخابات میں ملک بھر کے چھ حلقوں سے انتخاب لڑا تھا۔ ان میں سے پانج حلقوں میں انھیں کامیابی ہوئی تھی لیکن ڈیرہ اسماعیل خان میں جمیعت العلمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے والد گرامی مولانا مفتی محمود کے آبائی حلقے سے ہار گئے تھے۔ بھٹو صاحب نے لاہور ، ملتان ، لاڑکانہ ، حیدرآباد اور ٹھٹھہ کے انتخابی حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس عظیم ترین لیڈر کا ریکارڈ محفوظ رکھنے کے لئے ان چھ حلقوں کا مکمل ریکارڈ پیش کیا جارہا ہے۔

بھٹو کے 1970ء میں انتخابی نتائج





Bhutto's election results in 1970

Monday, 7 December 1970

Zulfikar Ali Bhutto was elected from five out of six constituencies in Election 1970..




پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.