پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
اتوار 25 مارچ 1979
بھٹو کے حق میں مظاہرے
بھٹو کی جان بخشی کے لیے چند مظاہرے اور عالمی اپیلیں۔۔!
سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹوؒ کی سزائے موت کے خلاف نظرثانی کی اپیل کے مسترد ہونے پر ملک میں چند مقامات پر مظاہرے ہے جو قابلِ ذکر نہیں تھے۔ اسی دن یورپین مشترکہ منڈی کے نو ممالک کی طرف سے فرانس نے بھٹو کے لیے رحم کی اپیل کی تھی۔ میرا اس دن کے واقعات پر تبصرہ تھا:- میری ذاتی رائے میں لوگوں کے دلوں میں بھٹو کے لے ہمدردی کے جذبات تو ہیں لیکن وہ ہنگامہ آرائی کی پوزیشن میں ہرگز نہیں ہیں۔کیونکہ جب بھی ہنگامہ کروایا جاتا ہے تو رقم خرچ ہوتی ہے اور قیادت رہنمائی کرتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی، ایسی پوزیشن میں ہے ہی نہیں کہ دنگا فساد کر سکے۔ جنرل ضیاء کا کنٹرول بہت مضبوط ہے۔۔"
Protests for Bhutto
Sunday, 25 March 1979
Protests and appeales for Bhutto..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
25-03-1979: بھٹو کے حق میں مظاہرے
15-03-2017: چھٹی مردم شماری
10-10-2002: 2002ء کے عام انتخابات