پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 16 فروری 1979
انتخابات اور جنرل ضیاع
5 جولائی 1977ء کی شام بھٹو حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد جب جنرل ضیاع مردود نے ٹی وی پر پہلی تقریر کی تو قرآنی آیات پڑھ کر 90 دن کے اندر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کروانے کا وعدہ کیا جو کبھی وفا نہ ہوا۔
بھٹو حکومت کا تختہ الٹنے کی واحد وجہ 1977ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلیاں تھیں جس کے خلاف ایک بھرپور تحریک چلائی گئی تھی جو ناکامی کے بعد "تحریک نظامِ مصطفیٰﷺ" بن گئی تھی۔ 16 فروری 1979ء کو جنرل ضیاع مردود نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:- "ہم انتخابی پروگرام کے وعدے پر اب تک قائم ہیں لیکن انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کرنے والے چند افراد کو اگر میں صحیح صورتحال بتا دوں تو سر پر ہاتھ رکھ لیں گے۔۔"
کیا 1977ء کے انتخابات میں دھاندلیاں ہوئیں؟
7 مارچ 1977ء کو وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹوؒ نے اپنی معیاد سے ڈیڑھ سال قبل ہی عام انتخابات کا اعلان کر دیا تھا۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اس وقت وہ مقبولیت کے سوا نیزے پر تھے جس کو وہ کیش کروانا چاہتے تھے لیکن سازشی عناصر کے ارادے کچھ اور تھے اور وہ ہر قیمت پر بھٹو کو ایک "عبرتناک مثال" بنانا چاہتے تھے۔
9 اگست 1976ء کو لاہور میں امریکی وزیرِخارجہ ہنری کسنجر نے بھٹو کو جو دھمکی دی، وہ بین الاقوامی میڈیا میں بھی سنائی دے رہی تھی۔ پاکستان اور امریکہ کے مابین کشیدگی کی بڑی وجہ بین الاقوامی قواعدوضوابط کے عین مطابق فرانس سے ایٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ کا معاہدہ تھا جس سے چار ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہونا تھی۔ امریکہ کو یقین تھا کہ پاکستان کے خفیہ ایٹم بم بنانے کے لیے یہ تیکنیک بھی استعمال ہوگی۔ بھٹو صاحب نے کبھی امریکہ سے براہِ راست ٹکر نہیں لی تھی لیکن اپنے آخری دنوں میں جب پانی سر سے گزر چکا تھا تو انھوں نے "سفید ہاتھی" کے نام سے امریکہ کو اپنے زوال کی وجہ بتایا تھا۔Election and General Zia
Friday, 16 February 1979
A statement by dictator Zia on Elections in 1979..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
17-08-1988: آرمی چیف جنرل مرزا اسلم بیگ
25-09-1974: ریاست نگر
10-08-1947: پاکستان کی پہلی اسمبلی