PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Sunday, 05 May 2024, Day: 126, Week: 18

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

پير 16 فروری 1948

پاکستان کا پہلا فلم سٹوڈیو

سیٹھ دل سکھ پنچولی
سیٹھ دل سکھ پنچولی

16 فروری 1948ء کو لاہور میں مسلم ٹاؤن کے علاقے میں نہر کے کنارے ، پاکستان کے پہلے فلمی نگار خانے "پنچولی آرٹ سٹوڈیوز" کا افتتاح یا بحالی وزیر مہاجرین راجہ غضنفر علی خان کے ہاتھوں ہوئی۔

اس شاندار تقریب میں ڈھائی سے تین سو کے قریب حاضرین میں سے سٹوڈیو کے مالک سیٹھ دل سکھ پنچولی اور ان کے مینجر دیوان سرداری لال کے علاوہ حکیم احمد شجاع اور امتیاز علی تاج وغیرہ بھی موجود تھے۔

پنچولی آرٹ سٹوڈیوز کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ پھر قائداعظمؒ کی شان میں ایک گیت گایا گیا۔ اس کے بعد مینجر سرداری لال نے اس فلم سٹوڈیو اور اس کے مالک سیٹھ دل سکھ پنچولی کی فلمی خدمات پر روشنی ڈالی۔ آخر میں وزیر موصوف نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ "پاکستان میں غیر مسلموں کی واپسی کے مخالف پاکستان کے دشمن اور ففتھ کالمسٹ ہیں۔۔" انھوں نے اقلیتوں کے جان و مال اور کاروبار و آبرو کی حفاظت کا عزم ظاہر کیا۔ یاد رہے کہ تقسیم سے قبل لاہور کی 40فیصد آبادی غیرمسلم تھی جسے فسادات میں ترک وطن پر مجبور کردیا گیا تھا۔

سیٹھ دل سکھ پنچولی

سیٹھ دل سکھ پنچولی ، تقسیم سے قبل لاہور کی فلمی دنیا کے بے تاج بادشاہ تھے۔ دو فلم سٹوڈیوز ، ایک فلم کمپنی اور متعدد سینماؤں کے علاوہ فلم ڈسٹری بیوٹر بھی تھے۔ ان کے کریڈٹ پر یہ تین ناقابل فراموش ریکارڈز موجود ہیں:

  • بطور فلمساز پہلی ہی فلم ، گل بکاؤلی (1939) ، لاہور کی پہلی بلاک باسٹر فلم ثابت ہوئی جس پر اس وقت کے 60 ہزار روپے لاگت آئی لیکن منافع 15 لاکھ روپے تھا۔ اسی فلم سے بے بی نورجہاں کو سپرسٹار کا درجہ ملا تھا۔
  • فلم ، خزانچی (1941) ، لاہور کی پہلی ہندی/اردو فلم تھی جس نے پورے ہندوستان میں ریکارڈ بزنس کیا تھا۔ اس فلم نے فلمی موسیقی کو نئی جہت دی تھی۔
  • فلم خاندان (1942) نے نورجہاں کو بطور گلوکارہ اور اداکارہ پورے ہندوستان میں متعارف کروایا تھا۔

تقسیم کے بعد لاہور کے سبھی فلمی سٹوڈیوز تباہ و برباد کر دیے گئے جن میں سیٹھ پنچولی کے دونوں فلمی سٹوڈیوز بھی شامل تھے۔ انھی کا یہ "پنچولی آرٹ سٹوڈیوز" سب سے پہلے بحال ہوا جو پاکستانی فلموں کے لیے بڑا مبارک ثابت ہوا تھا۔ اسی فلم سٹوڈیو میں پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد (1948) کے علاوہ پہلی پنجابی فلم پھیرے (1949) اور پہلی بلاک باسٹر فلمیں دلابھٹی (1956) اور یکے والی (1957) بھی بنائی گئی تھیں۔ اسی سٹوڈیو کی کمائی سے قیام پاکستان کے بعد بننے والے ایورنیو سٹوڈیوز ، باری سٹوڈیوز اور اے ایم سٹوڈیوز بھی بنائے گئے تھے۔

قیام پاکستان کے بعد سیٹھ دل سکھ پنچولی کو اپنے آبائی وطن یعنی لاہور میں رہنا نصیب نہ ہوا اور وہ ترک وطن پر مجبور ہوئے۔ 1906ء میں کراچی میں پیدا ہوئے اور 1959ء میں ممبئی میں انتقال ہوا تھا۔

پنچولی فلم سٹوڈیوز
پاکستان کے پہلے فلم سٹوڈیو کے افتتاح کا ایک اخباری تراشہ





First film studio in Pakistan inaugurated..

Monday, 16 February 1948

Pancholi Film Studios was first ever film studio in Pakistan, which was inaugurated on February 16, 1948..




پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

"پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.