پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
پير 5 فروری 1979
بھٹو کیس کا فیصلہ
بھٹو کے خلاف سپریم کورٹ کا متوقع فیصلہ
ذوالفقار علی بھٹوؒ کے خلاف سپریم کورٹ کا متوقع فیصلہ۔۔!
5 فروری 1979ء کو بی بی سی نے بتایا تھا کہ بھٹو کے سپریم کورٹ آف پاکستان میں مقدمہ قتل کا فیصلہ "کل" یعنی 6 فروری 1979ء کو سنایا جائے گا۔
اس خبر کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پولیس نے بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں کی ہیں اور بیگم نصرت بھٹو کو ایک ماہ کے لیے نظربند کر دیا گیا ہے۔
ان حالات میں بھٹو کے خلاف متوقع فیصلے پر حیرت نہیں ہو سکتی تھی۔ یہاں تک کہ میں نے بھی اس صفحہ کی آخری لائن میں لکھا تھا کہ "مجھے شبہ ہے کہ اب تک کے اقدامات سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ فیصلہ بھٹو کے خلاف ہوگا۔۔!"
ایک نابالغ کی سیاسی بلوغت
میری عمر اسوقت صرف سولہ سترہ سال کی تھی گویا ابھی نابالغ تھا لیکن سیاسی بلوغت صرف آٹھ سال کی عمر یعنی 1970ء میں تیسری جماعت کے طالب علم کے طور پر حاصل کر چکا تھا جب پاکستان کے پہلے عام انتخابات کی اخبارات سے روزانہ خبریں باقاعدگی سے اپنے بزرگوں کو نیوز ریڈز کے انداز میں پڑھ کر سنایا کرتا تھا اور اس وقت کی بہت سی خبریں، تبصرے، تصاویر اور اخباری لے آؤٹ، آج بھی ذہن میں تازہ ہے۔
روزانہ اخبارات و جرائد کے علاوہ ریڈیو اور ٹی وی باقاعدگی سے دیکھتا تھا اور حالاتِ حاضرہ پر بڑی گہری نظر ہوتی تھی۔ ذاتی ڈائریوں کے علاوہ سیاسی ڈائریاں بھی لکھا کرتا تھا جن میں باقاعدگی نہیں ہوتی تھی۔
اتفاق سے ذوالفقار علی بھٹوؒ کے آخری ایام کا عینی شاہد رہا ہوں اور اس وقت کے عوامی جذبات، میڈیا کا کردار اور جنرل ضیاع مردود کی ذلالت کبھی نہیں بھلا سکا۔ یہی وجہ ہے کوئی بڑے سے بڑا صحافی، تاریخ دان یا تبصرہ نگار، متاثر نہیں کرتا کیونکہ جب حالات و واقعات کا عینی شاہد ہوں تو جو اہمیت دیکھے ہوئے واقعات کی ہوتی ہے، وہ سنے سنائے، بتائے یا لکھے پڑھے حالات کی نہیں ہوتی۔۔!
Bhutto's verdict tomorrow
Monday, 5 February 1979
Bhutto's verdict by Supreme Court was annonced on February 6, 1979..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
02-12-1988: بے نظیر بھٹو
16-12-1957: ملک فیروز خان نون
01-12-1970: جنرل یحییٰ کی ہوس اقتدار