پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
منگل 16 جون 2015
آصف علی زرداری کا بڑا بول
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے 16 جون 2015ء کو پشاور میں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کی تقریب میں پاک فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کردار کشی مت کرو ، سرحدوں پر آپ کو للکارا جا رہا ہے ، ہم آپ کا ساتھ دینا چاہتے ہیں ، تنگ کیا گیا تو جرنیلوں کا کچا چٹھا کھول دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی جنگ لڑنا آتی ہے ، آپ کوتین سال رہنا ہے ، ہمیں ہمیشہ یہاں رہنا ہے ، ہمیں تنگ کرنے کی کوشش کی تو ہم بھی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرہم کھڑے ہوئے تو فاٹا سے کراچی تک بند ہوگا ، جب تک چاہیں گے ملک بند رہےگا۔ پیپلزپارٹی کمزورنہیں لیکن ابھی ہماراوقت نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اشارے پرلوگوں کی جان لے لی جاتی ہے ، ہمارےپاس ایسے لوگ ہیں جوکبھی بکے ہیں نہ کبھی بکیں گے ، ہم نے جسے وکٹ دی ہوئی ہے اسےکھیلنے تودو ، اسے ملک کی معیشت ٹھیک کرنے دو ، کہیں ایسا نہ ہوکہ بعد میں وہ موقع نہ ملنے کا گلہ کریں۔ اس دبنگ تقریر کے بعد تین سال تک وہ خاموش رہے تھے۔
Big statement by Zardari
Tuesday, 16 June 2015
He challenged the military establishment in his famous speech..