PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Thursday, 10 October 2024, Day: 284, Week: 41

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

منگل 4 اگست 2020

نقشہ اپنا اپنا

"سقوطِ کشمیر" کی پہلی برسی پر پاکستان کا نیا نقشہ جاری ہوا۔۔!

Pakistan Map 2020
پاکستان کا نیا نقشہ

حکومتِ پاکستان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نیا سرکاری اور سیاسی نقشہ جاری کرتے ہوئے بھارت کے زیراثر پورے جموں و کشمیر (اور لداخ) کے غیر متعین شدہ علاقوں کے علاوہ سابق ریاست جوناگڑھ کو ایک بار پھر پاکستان کا حصہ بنا کر پیش کیا۔ اس کے علاوہ بحیرہ عرب کے علاقہ میں سرکریک کے متنازعہ علاقے کو بھی پاکستان کا علاقہ ظاہر کیا گیا۔ اس نقشہ کا احترام نہ کرنے پر سزاؤں کا اعلان بھی کیا گیا۔

نیا نقشہ کیوں؟

5 اگست 2019ء کو بھارتی حکومت نے ایک آئینی ترمیم کے بعد کشمیر کی خودمختار حیثیت کو ختم کر کے اسے مرکز میں ضم کردیا تھا۔ اس موقع پر جو نیا نقشہ جاری کیا گیا اس میں صوبہ "جموں و کشمیر" میں پاکستان کا آزاد کشمیر اور صوبہ لداخ میں پاکستان کے علاقے گلگت و بلتستان بھی شامل کیے گئے۔ گویا اب اگر پاکستان کے مبینہ مجاہدین کی طرف سے کشمیر میں دخل اندازی ہوئی تو وہ ریاست کشمیر میں نہیں بلکہ براہِ راست بھارتی سرزمین پر ہوگی۔

ایک سال بعد 4 اگست 2020ء کو حکومت پاکستان نے نہلے پہ دہلہ پھینکتے ہوئے پورے کشمیر کو ایک صوبہ بنا کر پیش کر دیا ہے جو ایک مقبوضہ اور متنازعہ علاقہ بھی ہے۔ بھارت نے تو اپنے نقشہ میں واضح سرحدیں کھینچی تھیں لیکن ہمارا جہاں تک بس چلتا تھا ، وہاں تک لکیریں کھینچ دی ہیں اور لداخ تک پہنچتے پہنچتے ہمارے پر جلنے لگے تھے کیونکہ وہاں ہمارے ہمالیہ سے بھی بلند دوست قابض ہیں۔ بھارت نے تو ایک آئینی ترمیم سے یہ سب کام کیا لیکن ہمارے ہاں بے چارے بے جان آئین سے کون پوچھے کہ جو چند صفحات پر مشتمل صرف ایک کتاب ہے اور بس۔۔!

آزاد کشمیر حکومت ختم؟

حکومتِ پاکستان کا یہ نقشہ کسی آئینی ترمیم کے بغیر ہوا۔ عملی طور پر آزاد کشمیر کی نام نہاد حکومت بھی ختم ہو گئی جس کو پاکستان کے سوا کوئی دوسرا ملک تسلیم بھی نہیں کرتا لیکن پھر بھی علاقائی وسائل پر یہ بہت بڑا بوجھ ابھی باقی ہے۔ گلگت و بلتستان کی نیم صوبائی حیثیت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔

نجانے حکومت وقت کے اس عاجلانہ فیصلے سے گلگت و بلتستان کی حکومت اور عوام کی کیا رائے ہوگی کہ جنھیں آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام کی طرح آئین پاکستان میں تحفظ حاصل تھا۔ ان غیر سنجیدہ حرکتوں پر جگ ہنسائی بھی بڑی ہوگی کہ پہلے تو ہم صرف بھارت کے زیر انتظام کشمیر ، جموں اور لداخ کو ہی مقبوضہ علاقہ کہتے تھے اور دنیا مانتی بھی تھی لیکن ہماری بے نیازی کا یہ عالم ہے کہ اب ہم نے یہ بھی تسلیم کر لیا ہے کہ ہمارے زیر انتظام ، آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان بھی متنازعہ علاقے ہیں اور بھارت کا ان پر دعویٰ درست ہے۔۔!

عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت کے جاری کردہ اس نئے نقشہ میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پاکستان کے تمام سرکاری نقشوں میں ہمیشہ سے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا علاقہ ہی دکھایا جاتا رہا ہے جیسے کہ سی پیک کا یہ سرکاری نقشہ۔۔






Pakistan's new map

Tuesday, 4 August 2020

Pakistan government issued a new map of the country with whole Kashmir as a disputed area..




پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.