پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
اتوار 5 ستمبر 1976
پانچویں آئینی ترمیم: عدلیہ اور انتظامیہ
5 ستمبر 1976ء کو قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے احتجاجاً واک آؤٹ اور بغیر کسی مخالفت کے پانچویں آئینی ترمیم کو منظور کر لیا جس میں عدلیہ پر انتظامیہ کی گرفت مضبوط کی گئی لیکن عدلیہ میں اس ترمیم پر خاصی بے چینی پائی گئی تھی۔ اس آئینی ترمیم میں اہم تبدیلیاں درجِ ذیل ہیں:
- ہائی کورٹ کی رٹ کی سماعت کے اختیارات کم کر دیے گئے۔
- سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کی میعاد پانچ سال جبکہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کے عہدوں کی میعاد چار سال مقرر کی گئی۔
- چیف جسٹس سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر حکومت ہائی کورٹ کے ججوں کی تعیناتی کر سکتی ہے۔ انکار کی صورت میں جج، کو ریٹائر تصور کیا جائے گا۔
- حکومت، ہائی کورٹ کے ججوں کو سپریم کورٹ بھی بھیج سکتی ہے۔
- سینارٹی کے بغیر بھی حکومت کو ہائی کورٹ کے جج کی تعیناتی کا حق دیا گیا۔
- کسی بھی صوبے کا گورنر وہاں کا مقامی فرد نہیں ہوگا۔

The 5th Constitution Amendment
Sunday, 5 September 1976
The 5th Constitution Amendments about the restriction on the High Courts was made on Septembe 5th, 1976..
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
04-08-2020: نقشہ اپنا اپنا
24-10-2024: پاک میگزین کے 25 سال
21-03-1979: احمد رضا قصوری کا مطالبہ