پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
پير 20 دسمبر 1971
آرمی چیف جنرل گل حسن
20 دسمبر 1971ء …… تا …… 3 مارچ 1972ء …… فوجی سروس: 1933ء …… تا …… 1972ء ……
حیات: 1929ء …… تا …… 1999ء …… تعلق: خیبر پختونخواہ …… زبان: پشتو ……
پاکستان کے چھٹے آرمی چیف …… گل حسن خان …… پاکستان کے واحد آرمی چیف تھے جو ایک فور سٹار جنرل نہیں تھے۔ اس تھر ی سٹار آرمی چیف کا عہد بھی تین ماہ سے زیادہ نہیں تھا جس کے زوال کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔ فوجی افسران اقتدار کے اس قدر عادی ہو گئے تھے کہ کسی سویلین کو حاکم تسلیم کرنا مشکل ہو گیا تھا اور وہ ایک اور فوجی بغاوت کرنا چاہتے تھے لیکن ناکام و نامراد ہوئے۔ عوام الناس کو یہ بتایا گیا تھا کہ فروری 1972ء میں پولیس ہڑتال کو ناکام بنانے کے لئے فوج کی جو مدد مانگی گئی تھی ، ایک تھرڈ کلاس جنرل نے اس سے انکار کر دیا تھا جو ہمارے بعض غیر ذمہ دار اور خود سر فوجی افسران کی مذموم ذہنیت کی ایک جھلک تھی۔ نتیجہ یہ نکلا کہ …… سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اورصدر بھٹو …… نے اس نافرمان آرمی چیف …… لیفٹیننٹ جنرل گل حسن خان …… اور دسمبر 71 ء کی جنگ میں شرمناک کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے …… ائر مارشل رحیم خان …… کو سزا دینے کی بجائے بالترتیب آسٹریا اور سپین میں سفیر بنا کر بھیج دیا تھا جہاں وہ پانچ سال تک مزے اڑاتے رہے تھے۔ ان کی بے ضمیری کا یہ عالم تھا کہ جب بھٹو کے خلاف 1977ء میں بدنام زمانہ جمہوریت دشمن تحریک چلی تھی تو انہوں نے بھی استعفے دے کر اس طوفان بد تمیزی میں اپنامذموم حصہ ڈالا تھا جس کا آغاز وقت کے ایک بد ترین اور بدیانت فرعون نے کیا تھا۔
General Gul Hassan Khan
Monday, 20 December 1971
Ex-Army Chief in Pakistan, General Gul Hassan, who was ambassador in Greece, resigned on April 14, 1977 in protest against what he calls Prime Minister Zulfikar Ali Bhutto's 'dictatorial regime'..!
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
01-12-1945: 1945/46ء کے انتخابات
03-02-1997: 1997ء کے عام انتخابات
20-03-1970: لیگل فریم ورک آرڈر