پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
منگل 3 ستمبر 1963
سول اینڈ ملٹری گزٹ

1872ء میں لاہور اور شملہ سے شائع ہونے والا قدیم اور تاریخی انگلش اخبار سول اینڈ ملٹری گزٹ (Civil and Military Gazette) ، 3 ستمبر 1963ء کو ہمیشہ کے لئے بند ہوگیا تھا۔
1949ء میں کشمیر کے حوالے سے ایک خبر کی اشاعت کی وجہ سے اس اخبار کو تین ماہ کی جبری بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوبارہ اجراء پر یہ معتبر اخبار اپنی پہلی جیسی مقبولیت برقرار نہ رکھ سکا تھا۔
1956ء میں اس اخبار کے اکثریتی شیئرز ایک پاکستانی صنعت کار نصیر اے شیخ نے خرید لیے اور اخبار کو سنبھالا دینے کی بڑی کوشش کی لیکن ناکام رہے کیونکہ قارئین کی اکثریت ، پاکستان ٹائمز کے پاس چلی گئی تھی۔ 2 ستمبر 1963ء کو جب ایوب حکومت نے ویسٹ پاکستان پریس اینڈ پبلی کیشنز آرڈیننس جاری کیا تھا تو اگلے ہی روز یہ تاریخی اخبار ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ سول اینڈ ملٹری گزٹ ، 3 فروری 1949ء سے 31 مارچ 1953ء تک کراچی سے بھی شائع ہوتا رہا ہے۔

Civil and Military Gazette
Tuesday, 3 September 1963
The Civil and Military Gazette was a daily English newspaper from Lahore, which was founded in 1872 and closed in 1963..
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
19-05-1954: پاکستان کے لیے امریکی امداد
01-10-1989: پاکستان کی دولت مشترکہ میں واپسی
14-10-1955: ریاست مکران