پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
اتوار 10 دسمبر 2000
نواز شریف کی جلا وطنی

12 اکتوبر 1999ء کو میاں نواز شریف کا تختہ الٹنے کے بعد ان پر جو مقدمات بنائے گئے تھے ان میں سے ایک میں جنرل پرویز مشرف کا جہاز "ہائی جیک" کرنے کے الزام میں 6 اپریل 2000ء کو انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت کی طرف سے دو مرتبہ عمر قید با مشقت ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور تمام تر جائیداد کی بحق سرکار ضبطی کی سزا دی گئی تھی۔ دوسرے میں 22 جولائی 2000ء کو ایک احتساب عدالت نے ہیلی کاپٹر کیس میں چودہ سال قید با مشقت ، دو کروڑ روپے جرمانہ اور 21 سال تک کسی عوامی عہدے کے لئے نااہلی کی سزا سنائی تھی۔ یہ سب سزائیں راتوں رات منسوخ ہو گئیں کیونکہ ایک ڈکٹیٹر اپنے کرتوتوں کے لئے قوم یا قانون کے سامنے جوابدہ نہیں ہوتا اور اس کا فیصلہ حرف آخر ہوتا ہے ، جنگل کے قانون میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ قوم کو یہ مژدہ بھی سنایا گیا تھا کہ نواز شریف کی معافی قبول کرتے ہوئے تاوان کے طور پر مندرجہ ذیل جائیدادیں اور رقم حکومت کی تحویل میں آ گئی ہیں:
ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ ، برادر سٹیل مل ، الیاس انٹرپرائزز ، حدیبیہ پیپر ملز ، حدیبیہ انجنیئرنگ ، حمزہ سپننگ ملز ، برطانیہ میں واقع ایک ہوٹل کے علاوہ 30 کروڑ روپے نقد۔۔!

Nawaz Sharif deported
Sunday, 10 December 2000
Ex-Prime Minister Nawaz Sharif was deported to Saudi Arabia on December 10, 2000..
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
26-06-2001: جسٹس قیوم کا استعفیٰ
17-10-1973: تیل کی عالمی قیمتیں
26-06-2012: پاکستان کے مظلوم وزرائے اعظم