PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Tuesday, 03 December 2024, Day: 338, Week: 49

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

پير 12 فروری 1979

جنرل ضیاع کا اسلامی نظام

اسلامی نظام کے نفاذ کے اقدامات
لوگ اسلامی تعزیرات کو ہی
اسلامی نظام سمجھنے لگے تھے

جنرل ضیاع مردود نے زکوٰۃ اور عشر کے نظام کے نفاذ کا اعلان کیا۔۔!

5 جولائی 1977ء کو بھٹو حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد 10 فروری 1979ء کو عید میلادالنبیﷺ کے مبارک دن، پہلی بار جنرل ضیاع مردود نے پاکستان میں اپنے خودساختہ اسلامی نظام کی طرف پیش رفت کی اور زکوٰۃ اور عشر کے نظام کے علاوہ اسلامی تعزیرات کے نفاذ کا بھی اعلان کیا جس سے چور کے ہاتھ کاٹے جائیں گے، زانی کو سنگسار کیا جائے گا اور شرابی کو کوڑے مارے جائیں گے ، وغیرہ۔۔

جنرل ضیاع مردود کے اسلامی نظام کے نفاذ کی اتنے بھونڈے انداز میں تشہیر کی گئی کہ لوگ اسلامی تعزیرات کو ہی اسلامی نظام سمجھنے لگے تھے۔ خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے کا بڑا مقصد بھی شاید یہی تھا کہ دو ماہ بعد بھٹو کو تختہ دار پرلٹکانا تھا۔

زکوٰۃ اور عشر

اس اعلان کے دوسرے ہی دن بینکوں سے لوگوں کے اکاؤنٹس سے زبردستی زکوٰۃ کی رقم منہا کر لی گئی تھی جس کو "سرکاری ڈاکہ" سے تشبیع دی گئی تھی۔ یہ عمل ہر سال کیا جاتا رہا جو لوٹ مار کا ایک نیا شاخسانہ تھا۔ لوگ، اسلامی جذبہ کے تحت اپنی اوقات کے مطابق زکوٰۃ دیا کرتے تھے لیکن یہ جبراً ٹیکس اکثریت کو ناگوار گزرا اور لوگ حیلوں بہانوں سے اس کٹوتی سے بچنے کی کوشش کرتے رہے۔

زکوٰۃ کے برعکس عشر کا قانون، محض الفاظ کا ہیر پھیر ہی رہا۔ اسلامی قانون کے تحت عشر، زمینداروں سے وصول کیا جاتا ہے جس کی مقدار بیس فیصد تک ہوتی ہے لیکن پاکستان میں چونکہ زمیندار، زرعی ٹیکس تک ادا نہیں کرتا، وہ بھلا عشر کے بیس فیصد رقم کیوں دے گا؟ یہی وجہ ہے کہ یہ قانون بری طرح سے ناکام رہا۔

جنرل ضیاع مردود کے نام نہاد زکوٰۃ نظام پر میرا تبصرہ تھا کہ "حکومت گرتی ہوئی معاشی اور اقتصادی ساکھ کو بچانے کے لیے عوام پر نئے ٹیکس عائد کر رہی ہے۔۔" یاد رہے کہ جنرل ضیاع مردود نے اپنی نااہلی سے پاکستان کو ابتدائی چند برسوں ہی میں اتنا کنگال کر دیا تھا کہ 1980/81ء میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے قرضے لینا پڑے تھے۔

اسلامی تعزیرات اور سود کا نظام

اسلامی تعزیرات کے قانون پر بھی بڑی سخت تنقید ہوئی تھی اور خاص طور پر مغربی ممالک نے انھیں بربریت قرار دیا تھا۔ جنرل ضیاع مردود چونکہ اپنے دور کا سب سے بڑا منافق تھا، اس لیے اس نے اعلان کے باوجود ان قوانین پر عمل نہیں کیا۔ یہاں تک کہ سود حرام ہے لیکن ضیاع کے گیارہ سالہ دور میں جاری و ساری رہا۔ گو اس دوران بلا سود بینکاری کا ڈرامہ بھی رچایا گیا لیکن سود کو ختم نہیں کیا گیا۔ روایت ہے کہ آمرمردود نے علمائے کرام کو بھی حکم دیا تھا کہ وہ اسلامی قوانین کی بات کریں لیکن معیشت (یا سود) کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گے۔

12 فروری 1979 کی سیاسی ڈائری کا ایک ورق





Islamisation of General Zia

Monday, 12 February 1979

Dictator Zia-ul-Haq annonced som Islamic laws on February 10, 1979..




پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.