پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 15 اگست 1947
لاکھوں مہاجرین کی پاکستان آمد
1947ء میں تقسیم کے وقت متحدہ ہندوستان کی کل آبادی 40 کروڑ کے قریب تھی جس میں سے قریباً 10 کروڑ مسلمان تھے جو کل آبادی کا تقریباً 25 فیصد تھے۔
1951ء کی بھارت اور پاکستان کی مردم شماریوں کے اعدادوشمار کے مطابق مسلمانوں کی تعداد ، مشرقی پاکستان (بنگلہ دیش) میں 4 کروڑ 43 لاکھ ، مغربی یا موجودہ پاکستان میں 3 کروڑ 37 لاکھ اور بھارت میں 3 کروڑ 50 لاکھ تھی۔ گویا موجودہ پاکستان سے بھارت میں مسلمانوں کی تعداد زیادہ تھی۔
تقسیم کے بعد 70 لاکھ سے زائد مسلمان ، بھارتی پنجاب سے ہجرت کر کے آئے جبکہ 2 جون 1950ء تک سندھ میں 2 لاکھ 31 ہزار مہاجرین ، ہندوستان کے مختلف علاقوں سے ہجرت کر کے آئے جن میں سے بڑی تعداد اردو بولنے والوں کی تھی۔

Millions refugees to Pakistan
Friday, 15 August 1947
After the partition more than one million refugees arrived to Pakistan..!
Millions refugees to Pakistan (video)
Credit: British Pathé
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
28-07-1969: ریاست دیر
31-03-2022: وزرائے اعظم پاکستان
16-08-1960: کراچی سرکلر ریلوے