پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
سوموار 29 دسمبر 2003ء
سترھویں آئینی ترمیم: 8ویں ترمیم کی بحالی
29 دسمبر 2003ء کو 17ویں آئینی ترمیم منظور ہوئی جس سے بدنامِ زمانہ 8ویں ترمیم بحال ہوئی۔ جنرل پرویز مشرف کی آمرانہ حکومت کے اقدامات کو آئینی تحفّظ دینے کے علاوہ صدر کو قومی اسمبلی کی تحلیل کرنے کے علاوہ وزیرِ اعظم اور اُس کی کابینہ کی برطرفی کا اختیار دوبارہ سے مل گیا تھا۔ مشرف دور کی یہ واحد آئینی ترمیم تھی۔ ظفراللہ خان جمالی وزیرِاعظم تھے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جنرل مشرف کو یہ اختیار دے دیا تھا کہ وہ اپنی صوابدید پر آئین میں من چاہی تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ ترمیم کے حق میں 248 ووٹ آئے اور مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔ حزبِ اختلاف نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔
The 17th Constitution Amendment
Monday, 29 December 2003
The 17th Constitution Amendments about the reversal of 13th amendment was made on December 29, 2003..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
10-10-2002: 2002ء کے عام انتخابات
10-04-2022: عمران خان کا زوال
03-09-1963: سول اینڈ ملٹری گزٹ