پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 3 مارچ 1972
آرمی چیف جنرل ٹکا خان
میعاد: 3 مارچ 1972ء …… تا …… یکم مارچ 1976ء …… فوجی سروس: 1940ء …… تا …… 1976ء ……
حیات: 1915ء …… تا …… 2002ء …… تعلق: راولپنڈی …… زبان: پنجابی ……
پاکستان کے ساتویں آرمی چیف …… جنر ل ٹکا خان …… پاکستان کے پہلے …… چیف آف آرمی سٹاف …… بنے کیونکہ …… کمانڈر انچیف …… کا عہدہ ختم کر دیا گیا تھا۔ یہ ان بہت سی قومی اصلاحات میں سے ایک تھا جو بھٹو دور حکومت میں مختلف شعبوں میں کی گئی تھیں۔ سقوط ڈھاکہ کے بعد سات نااہل جنرلوں کو جبری ریٹائر کر دیا گیا تھا اور سینارٹی کے باوجود …… لیفٹیننٹ جنرل ٹکا خان …… کی بجائے …… لیفٹیننٹ جنرل گل حسن خان …… کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دئے بغیر آرمی چیف بنادیا گیا تھا لیکن جب وہ قبل از وقت اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تو …… ٹکا خان …… کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر آرمی چیف بنا دیا گیاتھا۔ بنگال اور بلوچستان کے قصاب …… کے طور پر بدنام کئے گئے بظاہر انتہائی سنگدل اور سفاک …… جنرل ٹکا خان …… حقیقت میں بڑے بے ضرر اور فرمانبردار قسم کے آرمی چیف ثابت ہوئے تھے اور انہوں نے حکومت وقت کے لئے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کیا تھا۔ حتیٰ کہ بھٹو حکومت کے خاتمے کے بعد بھی پیپلز پارٹی سے وفا داری کی اور اس کے جنرل سیکرٹری رہے تھے۔ وہ بھٹو حکومت کے وزیر دفاع بھی رہے اور …… بے نظیر بھٹو …… کے پہلے دور حکومت میں گورنر پنجاب بھی رہے تھے۔ امریکی فوجی امداد کی بندش کے باوجوداس دور میں پاکستان کی فوج جتنی مضبوط ہوئی ، اس سے قبل کبھی اتنی نہ تھی۔ اسی دور میں پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کا آغاز ہوا اورٹیکسلا میں پہلی ہیوی ری بلڈ فیکٹری کی تعمیر بھی شروع ہوئی تھی جہاں بھاری اسلحہ ، ٹینک اور طیارے وغیرہ بھی بننا شروع ہوئے جو خود کفالت کی جانب ایک بہت بڑا قدم تھا۔ اسی دور میں پہلی بار پاک فوج نے عرب اسرائیل جنگ میں حصہ لے کر اپنی پیشہ وارانہ دھاک بٹھا دی تھی۔
General Tikka Khan
Friday, 3 March 1972
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
07-06-2013: میاں محمد نواز شریف
26-03-1971: بنگلہ دیش کے قیام کا اعلان
25-11-1974: حمودالرحمان کمیشن رپورٹس ، بھٹو کا کردار