پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
منگل 29 جون 1954
جسٹس محمد منیر
حیات: پٹیالہ/3 مئی1895ء …… تا …… 26 جون 1981ء/ لاہور
پاکستان کے دوسرے چیف جسٹس …… محمد منیر …… پاکستان فیڈرل کورٹ کے آخری اور3 مارچ 1956ء سے …… پاکستان سپریم کورٹ …… کے پہلے چیف جسٹس تھے۔ وہ اعلیٰ عدلیہ کی پہلی متنازعہ شخصیت تھے جنہوں نے نظریہ ضرورت کے تحت ایک ایسا فیصلہ دیا تھا جو ان کے اپنے اعتراف کے مطابق دباؤ کا نتیجہ تھا۔ یہ فیصلہ1954ء میں اس وقت کے گورنر جنرل …… غلام محمد …… کے دستور ساز اسمبلی کو توڑنے کے بارے میں تھا جب سندھ ہائی کورٹ نے اسے غیر قانونی قرار دیا تھا لیکن …… جسٹس منیر …… نے اوپر کے دباؤ کے نتیجے میں اسے …… نظریہ ضرورت …… کے تحت قانونی قرار دے کر آمرانہ سوچ کو استحکام دیا تھاجس سے عدلیہ کا وقار بھی مجروح ہوا تھا اور حکمران بھی بے خوف ہو گئے تھے اور شاید اپنی اسی …… کارکردگی …… کی وجہ سے وہ پاکستان کے پہلے فوجی آمر …… جنرل ایوب خان …… کی حکومت میں وزیر قانون بھی رہے تھے۔
جسٹس محمد منیر …… نے …… 1947ء میں ریڈ کلف باؤنڈری کمیشن …… میں مسلمانوں کی نمائندگی کی تھی جبکہ وہ …… 1951ء میں لیاقت علی خان قتل کیس …… اور …… 1953ء میں ختم نبوت فسادات کمیشن …… کے سربراہ بھی رہے تھے۔ انہوں نے پاکستان کی تاریخ پر ایک کتاب بھی لکھی تھی جبکہ 86 سال کی طویل عمر پائی تھی۔
Chief Justice Muhammad Munir
Tuesday, 29 June 1954
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
12-12-2013: جسٹس تصدق حسین جیلانی
15-08-1947: قائد اعظم محمد علی جناحؒ
18-09-2020: پاکستان اور بھارت کا معاشی موازنہ