پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
سوموار یکم اپریل 1991ء
تیرھویں آئینی ترمیم: 8ویں ترمیم منسوخ
یکم اپریل1997ء کو 13ویں آئینی ترمیم منظور ہوئی جس میں بدنامِ زمانہ 8ویں ترمیم کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اِس ترمیم سے صدر کا قومی اسمبلی تحلیل کرنے، وزیرِ اعظم کو برطرف کرنے کے علاوہ گورنر اور افواج کے سربراہ مقرّر کرنے کا اختیار ختم کر دیا گیا تھا۔ یار لوگ اس ترمیم کو "اپریل فول" ہی سمجھتے رہے۔
نواز شریف کی دوسرے دور (1996/99) میں دو تہائی اکثریت کی حکومت میں اس بِل کے حق میں قومی اسمبلی میں 190 اور سینٹ میں 78 وؤٹ ملے اور کسی رُکن نے مخالفت نہیں کی۔ سردار فاروق خان لغاری صدر تھے۔
The 13th Constitution Amendment
Monday, 1 April 1997
The 13th Constitution Amendments about the cancelling of 8th amendment was made on April 1st, 1997..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
19-04-2014: حامد میر پر قاتلانہ حملہ
01-10-1989: پاکستان کی دولت مشترکہ میں واپسی
28-02-2016: پاکستان کے لئے ایک اور آسکر ایوارڈ