پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعرات 14 اگست 1947
کراچی
کراچی ، پاکستان کا پہلا دارالحکومت ، واحد بندرگاہ اور سب سے بڑا تجاری شہر ہے۔۔!
قیامِ پاکستان کے بعد کراچی کے ابتدائی دور کی سیاسی اہمیت کے بارے میں اہم ترین سنگِ میل مندرجہ ذیل ہیں:
- 3 جون 1947ء کو جب تقسیمِ ہند کا اعلان ہوا تو کراچی کو نوزائیدہ مملکت پاکستان کا نیا دارالحکومت منتخب کیا گیا۔
- 3 اگست 1947ء کو پاکستان اور بھارت کے گورنر جنرلوں کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا گیا۔
- 7 اگست 1947ء کو بانیِ پاکستان حضرت قائدِاعظم محمدعلی جناحؒ ، مستقل طور پر بمبئی کو خیرآباد کہہ کر کراچی تشریف لائے۔
- 10 اگست 1947ء کو کراچی میں پاکستان کی پہلی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا جس کے پہلے لیکن عارضی صدر جوگندر ناتھ منڈل تھے جبکہ قائدِاعظمؒ ، مستقل صدر بنے۔
- 11 اگست 1947ء کو نامزد وزیرِ اعظم نوابزادہ لیاقت علی خان نے پاکستان کا قومی پرچم پیش کیا جو اسمبلی نے منظور کر لیا۔ آل انڈیا مسلم لیگ کے سبز ہلالی پرچم میں ایک سفید پٹی کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اسی اجلاس میں قائدِاعظمؒ کی 11 اگست 1947ء کی متنازعہ تقریر بھی تھی۔
- 14 اگست 1947ء کو وائسرائے ہند لارڈ مونٹ بیٹن نے پاکستان کی قانون ساز اسمبلی سے آخری خطاب کیا اور آزادی کی مبارکباد دی۔
- 15 اگست 1947ء کو گورنر جنرل قائدِاعظمؒ اور ان کی کابینہ نے حلف اٹھائے۔ اسی دن کراچی سے انگریزی اخبار ڈان (DAWN) کا اجراء ہوا۔
- 6 جنوری 1948ء کو کراچی میں ہندو مسلم فسادات ہوئے جس میں ہزاروں ہندوؤں کو دیس نکالا ملا۔
- 22 جولائی 1948ء کو کراچی کو صوبہ سندھ سے الگ کر کے کیپٹل ایریا بنایا گیا۔
- 14 اگست 1948ء کو کراچی میں ریڈیو پاکستان کی نشریات کا آغاز ہوا۔
- 11 ستمبر 1948ء کو قائدِاعظمؒ کا انتقال ہوا اور کراچی ہی میں سپردِ خاک ہوئے۔
- 16 اکتوبر 1951ء کو پاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان ، قتل کے بعد کراچی ہی میں دفن ہوئے۔
- کراچی ، 1959ء تک پاکستان کا دارالحکومت رہا اور یکم جولائی 1970ء کو ون یونٹ کے خاتمہ کے بعد دوبارہ صوبہ سندھ کا دارالخلافہ بنا۔
Karachi
Thursday, 14 August 1947
Karachi was Pakistan's first capital and the largest city..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
20-06-2001: پرویز مشرف
16-09-1978: ضیاء الحق
15-09-1947: قائدِ اعظمؒ کا پاسپورٹ