پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
بدھ 28 نومبر 2007
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی
پیدائش: 1952ء …… گوجر خان/پنجابی
پاکستان کے چودہویں آرمی چیف …… جنر ل اشفاق پرویز کیانی …… کا دور انتہائی پر آشوب رہا۔ مشرف کی افغان پالیسی کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ حاصل ہوا اور افغانستان سے شکست خوردہ طالبان ، پاکستان کے قبائلی علاقوں میں آن دھمکے۔ امریکہ کا موقف بڑا واضح رہا کہ ان دہشت گردوں کو اپنے علاقے سے بے دخل کرو یا ہمارے حوالے کرو …… ورنہ ہم خود کر لیں گے۔ یہ ایک مسلمہ اصول اور ضابطہ ہے کہ جو لوگ کسی ملک یا قوم کے لئے خطرہ ہوں، ان کی سرکوبی ان ممالک کا فرض اولین ہے۔ دنیا بھر کی جنگیں جانی اور مالی مفادات کے حصول میں ہی لڑی گئی ہیں اور ہمیشہ لڑی جاتی رہیں گی۔ جنر ل کیانی کی قیادت میں بڑی کامیابی سے جنوبی وزیرستان اور سوات میں دہشت گردوں کا صفایا کیا گیا۔البتہ اس دور میں دہشت گردوں کی ملک بھر میں پر تشدد اور بزدلانہ کاروائیاں جاری رہیں اور سب سے بڑا نشانہ پاک فوج اور پولیس رہی جن میں 10 اکتوبر2009ء کو جی ایچ کیو راولپنڈی اور 22 مئی 2012ء کو مہران بیس کراچی پر حملہ کر کے اربوں روپوں کا نقصان پہنچایا گیا۔امریکہ کے ڈرون حملے خاصے کارگر اور مفیدرہے اور بڑے بڑے دہشت گردوں کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی۔ اس دوران …… اسامہ بن لادن …… جیسا دہشت گرد بھی پاکستان میں ہی مارا گیا جو پاکستان اور پاک فوج کی جگ ہنسائی کا باعث بنا۔ جنرل کیانی …… کا ایک شاندار کارنامہ یہ بھی ہے کہ کئی مواقع پر حکومت کا تختہ الٹنے کی ترغیب کے باوجود جمہوریت کے پاسدار رہے اورقدم قدم پر سازشی عناصر کو مایوس کرتے رہے۔
General Ashfaq Parvez Kayani
Wednesday, 28 November 2007
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
06-02-1979: سپریم کورٹ نے بھٹو کی اپیل مسترد کر دی
27-06-1973: فیڈرل سیکورٹی فورس
23-03-1940: قرارداد پاکستان