پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعرات 11 جنوری 1996
آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت
پیدائش: 1941ء …… کراچی/اردو
پاکستان کے بارہویں آرمی چیف …… جنرل جہانگیر کرامت …… کو دو ماہ قبل ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا کیونکہ انہوں نے …… نیشنل سیکورٹی کونسل …… کے قیام کی تجویزپیش کی تھی جسے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مسترد کر دیا تھا اور ان سے استعفیٰ لے کر دو افسران کو سپر سیڈ کر کے …… پرویز مشرف …… کو نیا آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس دور کے دیگر اہم واقعات میں پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا تھا جب 11مئی 1998ء کو چاغی کے مقام پر پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکے کئے تھے جبکہ اسی دور میں پہلی بار پاکستان کے تعاون سے امریکہ نے افغانستان پر کروز میزائل کا حملہ بھی کیا تھا۔ اسی دور کا ایک اہم ترین واقعہ 5 نومبر 1996ء کو …… وزیر اعظم بے نظیر بھٹو …… کی حکومت کا خاتمہ تھا جن کے دور میں ان کا اپنا بھائی …… مرتضیٰ بھٹو …… ہلاک ہوا تھا۔ عدالت نے بھی آٹھویں ترمیم کے تحت بے نظیر بھٹو کی حکومت کی برطرفی کو جائز قرار دیا تھا جس پر …… کنگرو کورٹس …… کا جملہ مشہور ہوا تھا۔ اس وقت کے صدر …… سردار فاروق لغاری …… نے اپنی پارٹی کی حکومت کو بر طرف کیا تھا۔ 17 فروری 1997ء کے انتخابات میں ایک بار پھر …… میاں نواز شریف …… بھاری اکثریت سے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور آٹھویں ترمیم کا خاتمہ بھی ہوا تھا۔
General Jahangir Karamat
Thursday, 11 January 1996
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
19-09-1960: سندھ طاس معاہدہ
16-12-1971: آمر کا مجوزہ آئین
21-09-1974: دوسری آئینی ترمیم: قادیانی غیر مسلم